Friday, April 26, 2024

امریکہ اور روس نے شام میں جنگ بندی کا معاہدہ کر لیا

امریکہ اور روس نے شام میں جنگ بندی کا معاہدہ کر لیا
September 10, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تمام فریق بارہ ستمبر سے شام میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کے پابند ہو ں گے۔ تفصیلات کے مطابق جینوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف میں شام کے مسئلے پر طویل ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملک شام میں امن کے قیام کے لیے جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ طویل ملاقات کے بعد امریکی اور روسی وزراءخارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا۔ جان کیری نے کہا کہ شام میں جنگ بندی ایک ہفتہ برقرار رہے تو امریکا روسی فوج کےساتھ مل کر کام کرے گا۔ امریکاشام میں النصرہ فرنٹ کےخلاف کارروائی کرے گا۔ معاہدے کے تحت شام کی حکومتی فورسز اپوزیشن کے ٹھکانوں کو نشانہ نہیں بنائیں گی۔ یہ منصوبہ کامیاب رہا تو روس اور امریکا سیاسی حل کی جانب جائیں گے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کو معاہدے سے آگاہ کر دیا ہے۔ شامی حکومت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔