Thursday, September 19, 2024

امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین جنگی مشقوں کا آغاز‘ شمالی کوریا بپھر گیا

امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین جنگی مشقوں کا آغاز‘ شمالی کوریا بپھر گیا
March 7, 2016
سیول (ویب ڈیسک) امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان دو مہینے تک جاری رہنے والی جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔ جزیرہ نما کوریا میں جاری مشقوں میں جدید ہتھیار استعمال کئے جا ئیں گے ۔ شمالی کوریا اور چین نے مشقوں کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ مشقوں میں جنوبی کوریا کے تین لاکھ اور امریکہ کے پندرہ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹینکوں اور توپوں کے ڈویژن بھی مشقوں میں شامل ہیں۔ فوجی مشقیں شروع ہونے پر شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کو ایٹمی حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ شمالی کوریا حکام کے مطابق ایک بٹن دبانے سے اشتعال انگیزی کے تمام مراکز راکھ کا ڈھیر بن جائیں گے۔ ادھرچین نے بھی جزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقوں پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔ شمالی کوریاکے ایٹمی حملے کی دھمکی پرچین نے فریقین پرزوردیاہے کہ وہ پرامن رہیں۔