Thursday, April 25, 2024

امریکہ اور بھارت میں 10سالہ سٹریٹیجک دفاعی فریم ورک معاہدہ طے پا گیا

امریکہ اور بھارت میں 10سالہ سٹریٹیجک دفاعی فریم ورک معاہدہ طے پا گیا
June 4, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) امریکہ اور بھارت نے دس سالہ سٹریٹیجک دفاعی فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ معاہدے میں دفاعی سازوسامان اور جیٹ انجنوں، ائیر کرافٹ کیئریر ڈیزائن اور تیاری شامل ہے۔ نئی دہلی میں امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹرنے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے ملاقات کی جس میں ہائی ٹیک موبائل پاور سورس اور آئندہ نسل کو حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں سے محفوظ رکھنے کےلئے خصوصی لباس کے حوالے سے معاہدوں کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ امریکی اور بھارتی سیکرٹری دفاع نے ملاقات کے دوران امریکا بھارت تعلقات سے متعلق دو ہزار پندرہ کے فریم ورک پر دستخط کیے جس میں آئندہ دس سال کےلئے سٹرٹیجک پارٹنر شپ شامل ہے۔ نئے فریم ورک کا مقصد اعلیٰ سطح کی سٹریٹیجک بات چیت، دونوں ملکوں کی افواج میں تبادلہ خیال اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔ دونوں ملکوں کے سیکرٹری دفاع نے جیٹ انجن، ائیر کرافٹ کیئریر کی تیاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ کارٹر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے بھی ملاقات کی جس میں سٹریٹیجک اور دفاعی دلچسپی کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔