Thursday, April 25, 2024

امریکہ اور اسرائیل بےباضابطہ طور پر یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرلی

امریکہ اور اسرائیل بےباضابطہ طور پر یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرلی
January 2, 2019
پیرس( 92 نیوز) امریکا اور اسرائیل نےباضابطہ طورپریونیسکوسےعلیحدگی اختیارکر لی، دونوں ممالک نے  عالمی ادارے پر  اسرائیل  مخالف تعصب کے فروغ کا الزام عائد کیا ہے، دونوں ممالک کے اخراج سے یونیسکو پر کوئی بڑا مالیاتی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکا اور اسرائیل نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق ادارے کو باضابطہ طور پر چھوڑ دیا ۔دونوں نے  عالمی ادارے پر  اسرائیل  مخالف تعصب کے فروغ کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکا اور اسرائیل دونوں نے باضابطہ طور پر یونیسکو  سے علیحدگی اختیار کرلی ،یونیسکو چھوڑنے کا نوٹس ٹرمپ انتظامیہ نے اکتوبر 2017 میں دیا تھا جس کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم  بنیامین نیتن یاہو نے بھی ایک ایسا ہی نوٹس دیا۔ پیرس میں قائم اس تنظیم کی جانب سے اسرائیل پر نکتہ چینی کو اسرائیل مخالف تعصب کہہ کر مذمت کی جاتی رہی ہے۔ یونیسکو نے  مقبوضہ بیت االمقدس میں قدیم یہودی مقامات کو فلسطینیوں کا ثقافتی ورثہ قرار دے کر  2011 میں اسے مکمل رکنیت دے دی تھی۔ امریکا اور اسرائیل کے اخراج سے یونیسکو پر کوئی بڑا مالیاتی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ دونوں ملکوں نے 2011 میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر رکنیت دیے جانے کے بعد اس ادارے کی فنڈنگ روک دی تھی۔