Monday, May 20, 2024

امریکہ افغانستان میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا: جیمز میٹس

امریکہ افغانستان میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا: جیمز میٹس
October 4, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کہتے ہیں پاکستان کے خلاف کسی بھی آپشن سے پہلے واشنگٹن ایک بارپھر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کرے گا۔

افغان پالیسی پر سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جیمز میٹس نے کہا صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کیخلاف کسی بھی آپشن کو مدنظر رکھنے سے قبل اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا اگر ہماری تمام کوششیں بے سود گئیں تو صدر ٹرمپ جو ضروری سمجھیں اس حوالے سے اقدام اٹھا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ممکن ہے ٹرمپ انتظامیہ ڈرون حملوں میں اضافے اور پاکستان کے غیر نیٹو اتحادی ہونے کی حیثیت کو ختم کرنے جیسے اقدامات پرغور کرے۔