Saturday, April 27, 2024

امریکہ: 150 سال سے قائم سرکس بند کرنے کا فیصلہ

امریکہ: 150 سال سے قائم سرکس بند کرنے کا فیصلہ
January 15, 2017
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکہ میں ڈیڑھ سو سال سے قائم ایک معروف سرکس کمپنی نے شدید خسارے کے باعث سرکس کو  بند کرنے  کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کےمطابق برنم اینڈ بیلی سرکس کے سی ای اوکینتھ فیلڈ نے  اپنی ویب سائٹ پر سرکس کی بندش کا اعلان کیا ، انکا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے سرکس  دیکھنے والوں کی تعداد مسلسل کم   ہونے سے سرکس  خسارے میں جارہی ہے ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدن سے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہے  ۔ اکیس  مئی کو سرکس کا آخری شو دکھایا جائے گا ۔