Monday, September 16, 2024

امریکن فوج کے 33اہلکاربھی زِکا وائرس کا شکار ہوگئے

امریکن فوج کے 33اہلکاربھی زِکا وائرس کا شکار ہوگئے
August 3, 2016
واشنگٹن(92نیوز) امریکی فوج کے 33 اہلکار زِکا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں ایک حاملہ خاتون اہلکار بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پوری دنیا میں اس وقت زِکا وائرس نے ہل چل مچائی ہوئی ہے ، لوگ اس وائرس سے خوفزدہ ہیں اور مختلف اوقات میں اس وائر س سے متاثرہ ممالک کا سفر کرنے سے بھی گریز کرتے ہیں ۔پینٹا گان نے آج  اپنے 33 ان فوجی اہلکاروں کی تصدیق کی ہے جو وائرس سے متاثرہ ممالک میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس وائر س کا شکار ہوگئے ہیں جن میں ایک حاملہ اہلکار بھی شامل ہے ۔ پینٹاگان کے ترجمان کے مطابق ان متاثرہ افراد کو دوسری جگہ منتقل ہونے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ان فوجیوں کے خاندان کے 6 لوگ بھی اس موذی وائر س کا شکار ہوگئے ہیں ۔