Saturday, April 27, 2024

امریکن ریپبلکن کانگریس کے اراکین بھی عمران خان کے مداح نکلے

امریکن ریپبلکن کانگریس کے اراکین بھی عمران خان کے مداح نکلے
September 7, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکن ریپبلکن کانگریس کے اراکین بھی عمران خان کے مداح نکلے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو عمران خان کے وزیراعظم بننے سے بڑی امیدیں ہیں۔ واشنگٹن میں اقلیتوں کے حوالے سےمنعقدہ تقریب  میں  ریپبلکن کانگرس کے رکن ٹام گیرٹ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے عمران کے سرابرہی میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہتر ہوں گے، امریکا حکم نامے جاری کرنے کی جگہ سفارتکاری سے کام لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کا پاکستان کے فنڈز روکنا بہت سخت اقدام ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹام گیرٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو وقت دینا چاہیے۔ سکاٹ پیری نے بھی عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھی باتیں کی ہیں اب بس عمل درآمد کی دیر ہے۔