Tuesday, April 16, 2024

امریکن بزنس کونسل نے پاکستانی معیشت پر رجحان سروے جاری کردیا

امریکن بزنس کونسل نے پاکستانی معیشت پر رجحان سروے جاری کردیا
January 16, 2017
کراچی(92نیوز)امریکن بزنس کونسل نے پاکستانی معیشت پر رجحان سروے جاری کردیا ہےجس کے مطابق سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں نے پاکستان میں معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ امریکن بزنس کونسل کے اراکین کے مطابق امن  و امان میں 30 فیصد بہتری ہوئی ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے حوالے سے امریکی کمپنیاں پرجوش ہیں ، سروے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ بارہ ماہ کے دوران 78 فیصد امریکی کمپنیاں نئی سرمایہ کاری کریں گی ۔ پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے حوالے سے 13 فیصد بہتری آئی ہے جبکہ وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے بارے میں 78 فی صد ارکین کی رائے مثبت ہے۔