Tuesday, April 23, 2024

امریکا:پولٹری مصنوعات کو برڈ فلو سے دھچکا،چین ،جنوبی کوریا ،میکسیکو سمیت کئی ملکوں نے امریکی  پولڑی مصنوعات پر پابندی لگا دی

امریکا:پولٹری مصنوعات کو برڈ فلو سے دھچکا،چین ،جنوبی کوریا ،میکسیکو سمیت کئی ملکوں نے امریکی  پولڑی مصنوعات پر پابندی لگا دی
April 25, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکا میں برڈ فلو وائرس سر اٹھانے لگا،چین ،جنوبی کوریا ،میکسیکو سمیت کئی ملکوں نے امریکی  پولڑی مصنوعات پر پابندی لگا دی۔ برڈ فلو وائرس نے امریکا کی پولٹری مارکیٹ کو دھچکا پہنچایا ہے، پولٹری مالکان کا کہنا ہےان کی مصنوعات کی فروخت میں تین سو اٹھارہ ملین کی کمی آئی ہے،جبکہ امریکا کی بارہ ریاستوں میں برڈ فلو وائرس نے تباہی مچادی ہے، آئیوا، وسکونسن،آرکناس اور منی سوٹا کی ریاستوں میں برڈ فلو کا زیادہ اثر ہےکچھ ریاستوں میں پورے پولٹری فارم کی مرغیاں مرگئی ہے۔