Thursday, April 25, 2024

امریکاایران کشیدگی،جرمن وزیرخارجہ تہران پہنچ گئے

امریکاایران کشیدگی،جرمن وزیرخارجہ تہران پہنچ گئے
June 10, 2019
تہران (92 نیوز) امریکاایران کشیدگی میں کمی لانے کیلئے جرمنی نے کوششیں تیز کر دیں ،  جرمن وزیرخارجہ تین ممالک کے دورے کے بعد تہران پہنچ گئے۔ امریکاایران کشیدگی کے خاتمے کے لئے جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس تہران پہنچے جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ رپورٹس کے مطابق ہائیکو ماس ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیرخارجہ جوادظریف سے ملاقاتیں کریں گے اس دوران امریکا ایران کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ہائیکو ماس کے اس دورے کا مقصد ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونےوالی ڈیل کا تحفظ بھی ہے۔ تہران سے قبل جرمن وزیرخارجہ نے عراق، اردن اور متحدہ عرب امارات کے دورے کئے اور وہاں کے اعلیٰ حکام کو واضح کیاکہ واشنگٹن اور تہران کی کشیدگی پورے خطے پر اثر انداز ہوگی۔