Thursday, April 25, 2024

امریکا کے چڑیا گھر میں قطبی ریچھ کی 37ویں سالگرہ منائی گئی

امریکا کے چڑیا گھر میں قطبی ریچھ کی 37ویں سالگرہ منائی گئی
December 18, 2017

پنسلوانیا ( 92 نیوز ) امریکاکے چڑیا گھر میں موجود قطبی ریچھ کی 37 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے چڑیا گھر میں موجود امریکا کے معمر ترین قطبی ریچھ کی سالگرہ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف چڑیا گھر کو سجایا گیا بلکہ برفانی ریچھ کیلئے خصوصی کیک بھی تیار کیا گیا۔
قطبی ریچھ نے بھی اپنے یوم پیدائش پر انتظامیہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا کیک مزے مزے سے کھایا ۔ اس موقع پر بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے قطبی ریچھ کی سالگرہ میں شرکت کی ۔