Thursday, May 16, 2024

امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع کا دورہ افغانستان،صدر سے ملاقات کی

امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع کا دورہ افغانستان،صدر سے ملاقات کی
February 12, 2019
کابل ( 92 نیوز) امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شین ہین نے افغانستان کا پہلا دورہ کیا اور صدر اشرف غنی اور امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں۔ پیٹرک شین ہین افغانستان کے غیراعلانیہ دورہ پر کابل پہنچے  اور صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔ افغان میڈیا کے مطابق ملاقات میں امریکا کی جنوبی ایشیا مین حکمت عملی ، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور امن  عمل پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر پیٹرک شین ہین نے اشرف غنی کو یقین دہانی کرائی کہ  امریکا   افغان حکومت کو امن مذاکرات سےالگ نہیں کرے گا ،  افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے ہی کرنا ہے۔ قائم مقام وزیر دفاع افغانستان میں  تعینات امریکی فوجیوں سے بھی ملےاور اُن کی خدمات کو سراہا۔ پیٹرک شین ہین کا کہنا تھاکہ انہیں  فی الحال صدر ٹرمپ کی جانب سے  افغانستان میں  امریکی فوج کی تعداد  کم کرنے سے متعلق  کوئی حکم نہیں ملا۔