Saturday, May 11, 2024

امریکا کے عدم تعاون کے باعث سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

امریکا کے عدم تعاون کے باعث سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم
May 17, 2021

نیویارک (92 نیوز) امریکا کے عدم تعاون کے باعث سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اسرائیل پر فوری جنگ بندی کے لیے زور دیا، انتونیوگوئتریس نے کہا، خونریزی، تباہی اور خوف کا یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔

چین نے امریکا سے غیر جانبدارمؤقف اپنانے، ذمہ داریاں نبھانے کا مطالبہ کردیا، چینی وزیرخارجہ نے کہا ایک ملک کی وجہ سے سلامتی کونسل متفقہ آواز اٹھانے میں ناکام رہی۔

انہوں نے مزید کہا، امریکا سلامتی کونسل کا ساتھ دے،،اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم، حملے بند کرے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کی حفاظت کی گارنٹی دی جائے۔