Tuesday, May 21, 2024

امریکا میں صدارتی انتخابات، 46 ریاستوں کے نتائج آگئے ،4 کے نتائج آنے باقی

امریکا میں صدارتی انتخابات، 46 ریاستوں کے نتائج آگئے ،4 کے نتائج آنے باقی
November 4, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، 50 ریاستوں میں سے 46 کے نتائج سامنے آگئے جب کہ چار سوئنگ ریاستوں کے نتائج آنے باقی ہیں ۔

ٹرمپ کی ریپبلکن نے 20 جب کہ جوبائیڈن  کی  ڈیمو کریٹس  نے 19 ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ۔ 11 سوئنگ ریاستوں میں  ریپبلکن  نے تین  ریاستوں پنسلونیا ، مشی گن اور وسکانسن میں  کامیابی حاصل کر لی ۔

جوبائیڈن کی ڈیمو کریٹس نے دو سوئنگ ریاستوں  ایری زونا اور نیواڈا میں میدان مار لیا ، جب کہ چار سوئنگ ریاستوں ٹکساس ، فلوریڈا ، اوہائیو ، آئیوا  کے نتائج ابھی آنے باقی ہیں ۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے یہ انکا یا ٹرمپ کا نہیں ملک کا مستقبل ہے ، ہر بیلٹ کاسٹ ہونا چاہئے،مزید بولے وہ اپنی پوزیشن سے مطمئن ہیں۔یقین رکھیں ہم کامیاب ہونگے۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں  کی ریکارڈ تعدادووٹ ڈالنے کیلئے نکلی، ہم ٹیکساس میں کامیاب ہوچکے، جارجیااورشمالی کیرولینا میں بھی ہماری یقینی کامیابی ہے،یقیناً ہم پنسلوینیاسے بھی کامیاب ہوں گے، ہم 2.5فیصد برتری کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ شاندار حمایت کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ اداکرتاہوں۔