Friday, May 17, 2024

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں شاپنگ مال میں آگ لگ گئی

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں شاپنگ مال میں آگ لگ گئی
November 6, 2021 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس کے کوریا ٹاؤن میں شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ۔

روسی میڈیا کے مطابق آتشزدگی سے شاپنگ مال کی چھت گر گئی۔ ایک سو سے زائد فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔