Sunday, September 8, 2024

امریکا کے شمال مغربی علاقوں کے جنگلوں میں لگنے والی آگ بے قابو، انہتر فائر فائٹرز امریکیوں کی مدد کیلئے روانہ

امریکا کے شمال مغربی علاقوں کے جنگلوں میں لگنے والی آگ بے قابو، انہتر فائر فائٹرز امریکیوں کی مدد کیلئے روانہ
August 25, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے شمال مغربی علاقوں کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے بھی فائر فائٹرز بوئس اور اداہو پہنچ گئے۔ واشنگٹن کے مغربی علاقوں میں جنگلوں میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گرم موسم اور تیز ہوائیں اس آگ کو مزید بھڑکا دیتی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہزاروں فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں ایسے میں نیوزی لینڈ کے پندرہ اور آسٹریلیا کے چون فائر فائٹرز امریکی اہلکاروں کی مدد کے لیے پہنچے ہیں۔ آگ بجھانے کے مشن پر جانے سے پہلے ان فائرفائٹرز کو خصوصی تربیت بھی دی جائے گی جس کے بعد غیرملکی فائر فائٹرز امریکی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔