Friday, April 19, 2024

امریکا کے ساتھ مل کر داعش کو رقہ سے نکالنے کیلئے تیار ہیں : ترک صدر

امریکا کے ساتھ مل کر داعش کو رقہ سے نکالنے کیلئے تیار ہیں : ترک صدر
September 8, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے ترکی اور امریکہ شدت پسند تنظیم داعش کو شام میں اس کے مضبوط ٹھکانے رقہ سے بے دخل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر نے کہا کہ ایسی کسی کارروائی سے ترکی کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا جس میں امریکہ اور ترکی مل کر داعش کو بے دخل کریں۔ گزشتہ ماہ ترکی نے شام میں آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں داعش اور کرد باغیوں دونوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ رقہ شہر کو داعش کا مضبوط ترین گڑھ خیال کیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس شہر میں ڈھائی سے پانچ لاکھ کے درمیان افراد مقیم ہیں۔