Friday, April 26, 2024

امریکا کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، ایرانی صدر حسن روحانی کا پیغام

امریکا کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، ایرانی صدر حسن روحانی کا پیغام
May 17, 2018
تہران (92 نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اُن کا ملک امریکا کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے باوجود دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر کے تاریخی غلطی کی ۔ وہ فلسطینیوں پر دباؤ ڈال کر اُن کے حقوق پامال کرنا چاہتا ہے ۔