Sunday, September 8, 2024

امریکا کے جوائے پاسکولی نے کائٹ سرفنگ کا سب سے بڑا مقابلہ جیت لیا

امریکا کے جوائے پاسکولی نے کائٹ سرفنگ کا سب سے بڑا مقابلہ جیت لیا
January 19, 2016
میکسیکو (ویب ڈیسک) شمالی امریکا میں کائٹ سرفنگ کا سب سے بڑا لارڈ آف ونڈ مقابلہ امریکا کے جوائے پاسکولی نے جیت لیا ہے۔ میکسیکو کے ریتلے ساحلی مقام لاس بیرلیس میں ہونے والے مقابلوں میں شریک کائٹ سرفرز نے ہوا کے دوش پر سوار ہو کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ باجا کیلیفورنیا میں کائٹ سرفنگ کے یہ چھٹے مقابلے تھے۔ پرو کائٹ مقابلے پندرہ مراحل پر مبنی تھے جن میں فرانس کے جولیان کیرنر نے دوسری اور جیکب اولیوئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیلو لم مقابلوں میں بھی کیرنر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اول رہے۔ پرو کیٹگری میں برونو فریرا اول، میک سکیگز دوسری اور کیرنر تیسری پوزیشن پر آئے۔ خواتین کے سیلو لم مقابلے جسٹی ونڈانے جیتے تو بگ ائر مقابلے سنتھیا براو¿ن کے نام رہے۔ ان مقابلوں کی انعامی رقم بائیس ہزار ایک سو پچاس ڈالر تھی۔