Sunday, May 12, 2024

امریکا کے تیل کے ذخائر میں کمی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا کے تیل کے ذخائر میں کمی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
September 2, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا کے تیل کے ذخائر میں کمی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں37سینٹ کااضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی اس کی نئی قیمت پینتالیس اعشاریہ پینتالیس ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں 34سینٹ کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس  کی نئی قیمت   تینتالیس اعشاریہ دس ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے، گزشتہ روزامریکی خام تیل کی قیمت میں 15سینٹ کااضافہ ہوا تھا

امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے مطابق امریکہ کے تیل اور گیسولین ذخائر میں توقع سےزیادہ گراوٹ قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنی ہے۔