Friday, April 26, 2024

امریکا کے بعد ملائیشیا بھی پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف

امریکا کے بعد ملائیشیا بھی پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف
July 27, 2019
انقرہ (92 نیوز) امریکا کے بعد ملائیشیا بھی پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف نکلا۔ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں لیکن وہ وہاں بھی پاکستان کی اہمیت کا ذکر کرنا نہ بھولے۔ ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ترکی،پاکستان اور ملائیشیا ملکر ایسے اقدامات کریں جس سے اسلامی ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر تعمیر نو ہو سکے ۔ ترک صدر طیب اردوان نے بھی  ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کی اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے ترکی پاکستان اور ملائیشیا کو مسلم امہ متحد کرنے کی خاطر نتیجہ خیز معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملائیشیا میں مقیم  پاکستانی کمیونٹی نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اسلامی ثقافت کی  مضبوط بنیادوں پر  تعمیر نو کے لئے پاکستان ملائیشیا اور ترکی کو مشترکہ پلیٹ فام سے جدوجہد کرنے کی تجویز کی کھل کر حمایت کی۔ گزشتہ دنوں کوالالمپور میں ہونے والی راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پاکستان کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی تجویز بھی دی تھی۔