Friday, April 26, 2024

امریکا کے بعد برطانیہ کا بھی افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کرنیکا فیصلہ

امریکا کے بعد برطانیہ کا بھی افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کرنیکا فیصلہ
November 19, 2020
لندن (92 نیوز) امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی وزیردفاع بین والیس نے کہا، ملکی سلامتی يقينی بنانے کیلئے امريکا کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، پورے دستے فوری طور پر واپس نہیں بلاسکتے۔ اس سے دو روز قبل امریکا نے اعلان کیا تھا کہ جنوری تک عراق اور افغانستان ميں تعينات امريکی فوجيوں کی تعداد ڈھائی ڈھائی ہزار کر دی جائے گی۔ اِس وقت افغانستان ميں امريکا کے ساڑھے چار ہزار کے قريب اور عراق ميں تين ہزار کے قريب فوجی تعينات ہيں۔