Thursday, April 25, 2024

امریکا کے برونکس چڑیا گھر میں ننھے آسٹریلوی پینگوئنز کی آمد

امریکا کے برونکس چڑیا گھر میں ننھے آسٹریلوی پینگوئنز کی آمد
May 21, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے لائے گئے ننھے پینگوئنز کو امریکا کے برونکس چڑیا گھر کے ایکوا برڈ ہاو¿س میں رہائش مل گئی۔ سڈنی کے تارونگا چڑیا گھر سے لائے گئے ننھے منے پینگوئنز کو امریکی چڑیا گھر برونکس میں قدرتی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ برونکس کے چڑیا گھر میں ان پینگوئنز کی افزائش نسل کی جائے گی۔ ننھے پینگوئنز کے لیے ایک چھوٹا سا پانی کا تالاب بھی بنایا گیا ہے جہاں وہ اٹھکیلیاں کرتے نظر آتے ہیں۔ برونکس کے چڑیا گھر میں اس سے قبل ایک بھی پینگوئن نہیں تھا لیکن ان ننھے آسٹریلوی پینگوئنز کی آمد سے برونکس چڑیا گھر کی رونق دوبالا کر دی ہے۔