Sunday, May 19, 2024

امریکا کیلئے جاسوس کا الزام،شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے 5 اعلیٰ عہدیداروں کو سزائے موت

امریکا کیلئے جاسوس کا الزام،شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے 5 اعلیٰ عہدیداروں کو سزائے موت
May 31, 2019
 پیانگانگ (92 نیوز) شمالی کوریا نے امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام میں  وزارت خارجہ کے پانچ اعلیٰ عہدیداروں  کو سزائے موت دے دی۔ سزائے موت پانے والوں میں امریکا میں شمالی کوریا کے مندوب  کِم  چُول بھی شامل ہیں۔ جنوبی کوریائی اخبار کے مطابق تمام عہدیداروں کو مارچ میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے  سزائے موت دی گئی ۔ ان پر امریکا کیلئے جاسوسی  کے الزامات تھے ۔ اخبار کے مطابق شمالی کوریا نے  دو اہلکاروں کو قید بامشقت کی سزا بھی سنائی ہے ۔ ان میں کِم جونگ اُن کی مترجم بھی شامل ہیں جنہوں نے ہنوئی میں کِم ٹرمپ ملاقات کے دوران ایک بات کا غلط ترجمہ کیا تھا۔