Friday, April 26, 2024

امریکا کیساتھ مذاکرات خارج از امکان ہیں ، آیت اللہ خامنہ ای

امریکا کیساتھ مذاکرات خارج از امکان ہیں ، آیت اللہ خامنہ ای
November 4, 2019
تہران (92 نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آيت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے ۔ آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بات  تہران میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بولنے اور سفارتی عملے کو یرغمال بنانے کے چالیس برس مکمل ہونے  کے موقع پر کہی  ۔ طلبا سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ جو لوگ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں، در اصل وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔امریکا سے مذاکراتی عمل کوئی بہتری نہیں لائے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای  نے واضح کیا کہ ایران، امریکا کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا ۔