Thursday, April 25, 2024

امریکا کی ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو اور دیگر عہدے داروں پر پابندیاں

امریکا کی ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو اور دیگر عہدے داروں پر پابندیاں
August 8, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام اور کچھ  دیگر عہدے داروں پر پابندیاں لگا دیں۔ امریکا کی چین کے خلاف ایک اور کارروائی کردی گئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام اور کچھ  دیگر عہدے داروں پر پابندیاں لگا دیں۔ رپورٹ کے مطابق پابندیاں سابق اورموجودہ پولیس چیفس اور 8 دیگراہلکاروں پربھی لگائی گئیں، ہانگ کانگ کے عہدے داروں پر پابندیاں سیاسی آزادی کو کچلنے کی پاداش میں لگائی گئیں۔