Tuesday, April 23, 2024

امریکا کی کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کے دوبارہ استعمال کی منظوری

امریکا کی کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کے دوبارہ استعمال کی منظوری
April 24, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کے دوبارہ استعمال کی منظوری دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق خون میں کلاٹ بننے کے کیسز کے باعث ویکسین کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی۔ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال سے متاثر ہونے والی تمام خواتین تھیں۔

امریکا میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی 68 لاکھ ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔