Friday, May 17, 2024

امریکا کی کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ کیلئے ثالثی کی پیشکش

امریکا کی کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ کیلئے ثالثی کی پیشکش
October 11, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں ترکی کے حملے پراپنے ٹویٹ میں تجویز دی ہے کہ امریکا کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ کیلئے ثالثی کر سکتا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کے شام پر حملے پر امریکا کے پاس 3 چوائسز ہیں، امریکا شام میں ہزاروں فوجی بھیج کر جنگ جیت سکتا ہے، ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگا سکتا ہے۔