Saturday, May 11, 2024

امریکا کی کئی ریاستوں میں سال نو کا آغاز ہو گیا

امریکا کی کئی ریاستوں میں سال نو کا آغاز ہو گیا
January 1, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح امریکا کی کئی ریاستوں میں بھی سال نو کا آغاز ہو گیا۔ سب سے شاندار تقریب نیویارک اسکوائر میں ہوئی جسے دیکھنے کیلئے دس لاکھ لوگ جمع تھے۔ نیویارک میں رات کے بارہ بجتے ہی کہکشاں زمین پر اتر آئی اور ٹائمز اسکوائر میں دلکش آتشبازی کے باعث آسمان روشنیوں میں نہا گیا۔

ٹائمزاسکوائر پر نئےسال کی رنگا رنگ تقریب دیکھنے کیلئے ریکارڈ دس لاکھ لوگ جمع ہوئے اور خوشیوں کے ان لمحات کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔

نیویارک شہر کے میئر، انکی بیوی، سبکدوش ہونے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون اور انکی بیوی نے ایک ساتھ گلوب آف دا ورلڈ کو دبا کر نئے سال کا افتتاح کیا۔ نیویارک ٹائمز سکوائر پر نئے سال کی یہ تقریب کئی گھنٹے تک جاری رہی۔