Friday, May 17, 2024

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر ، انتہائی درجہ حرارت کا ریکارڈ قائم

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر ، انتہائی درجہ حرارت کا ریکارڈ قائم
June 18, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر دوڑ گئی۔ انتہائی درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

امریکی ریاست یوٹاہ میں 1894 کے بعد بلند ترین درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد شدید گرم موسم کی وجہ سے ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

امریکی ریاست کیلفورنیا میں بھی گرمی سے شہریوں کا برا حال ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے باعث ایریزونا ، کیلفورنیا ، نیویڈا، یوٹاہ ، کے جنگلات میں آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔