Saturday, April 20, 2024

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج
March 15, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

 امریکی میڈیا کے مطابق کولوراڈو، نیبراسکا، وائیومنگ اور یوٹاہ کے کئی علاقوں میں برفباری سے آمد و رفت کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔ صرف ڈینور میں 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکیں ہیں۔ متعدد علاقوں میں 4 فٹ تک برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات نے جنوبی ریاستوں میں بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔