Sunday, May 19, 2024

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی منجمد

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی منجمد
December 29, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان اور سیلاب نے نظام زندگی منجمد کر دیا۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ  جبکہ ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔ شمالی و جنوبی ڈکوٹا، نیبراسکا  ، کنساس اور منی سوٹا سمیت مختلف ریاستوں میں  بارہ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ کئی علاقوں میں سو کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے بھی سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ منی ایپولیس میں درجہ حرارت منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں جس کے باعث نیو ایئر کی چھٹیاں منانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب جنوبی ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ لوزیانا اور مسی سپی میں دو سو اسی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے پانچ کروڑ لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔