Wednesday, May 1, 2024

امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی

امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی
December 17, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔

تباہ کن بگولوں کے بعد طوفانی ہواؤں نے امریکا کی وسطی ریاستوں  میں تباہی مچا دی۔ 4 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ آئیووا میں تیز ہوا کی زد میں آکر ٹرک الٹ گیا۔ طوفانی ہوائوں کے باعث کنساس  شہر کے ایئر پورٹ کو خالی کرنا پڑ گیا جبکہ مختلف ہائی ویز کو ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا۔

طوفانی ہوائوں سے مختلف علاقوں میں گھر تباہ ہو گئے۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ گلیوں اور سڑکوں پر ملبہ پڑا ہوا ہے ،معمولات زندگی درہم برہم ہونے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے امدادی کاموں میں  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی قومی موسمیاتی سروس  کے مطابق طوفان نے اب کینیڈا کی طرف رخ کرلیا ہے ۔ تباہ کن طوفان دسمبر کے مہینے میں  وسطی اور شمالی ریاستوں میں غیر معمولی گرمی ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا۔