Friday, April 19, 2024

امریکا کی طالبان سے مذاکرات کی منسوخی پر زلمے خلیل زاد طلب

امریکا کی طالبان سے مذاکرات کی منسوخی پر زلمے خلیل زاد طلب
September 13, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے طالبان سے مذاکرات کی اچانک منسوخی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں نمائندے زلمے خلیل زاد کو طلب کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے زلمے خلیل زاد کو 19 ستمبر کو کھلی سماعت کے دوران افغان امن منصوبے پر جوابدہی کیلئے بلا لیا۔ کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین ایلیٹ اینجل نے کہا کہ انہوں نے سمن پر دستخط اس لیے کیے کیوں کہ امریکی  وزارت خارجہ خلیل زاد کو افغان امن منصوبے اور انتظامیہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دینے کیلئے دی جانے والی متعدد درخواستیں نظر انداز کر چکا ہے۔