Monday, September 16, 2024

امریکا کی صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ موزوں کوئی نہیں : اوباما

امریکا کی صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ موزوں کوئی نہیں : اوباما
July 28, 2016
فلاڈیلفیا (ویب ڈیسک) براک اوباما نے قیادت کی مشعل ہلیری کلنٹن کے حوالے کر دی ہے۔ امریکی مستقبل کے بارے میں رجائیت پسندانہ تصویرکشی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ملک کی صدارت کیلئے ہلیری سے زیادہ موزوں کوئی شخص نہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلا ڈلفیا میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے قومی کنونشن میں بطور صدر اپنے آخری خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صدارتی انتخاب کیلئے ہلیری کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ وہ ہلیری کوجیت تک لے کر جائیں گے۔ اوباما نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ عام الیکشن نہیں بلکہ امریکا کوآگے لے جانے اور اس کی روایات پر عمل کے حوالے سے اہم ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ہلیری اور ڈونلڈ ٹرمپ کا تقابل کرتے ہوئے کہا ہلیری لوگوں کی بات ٹھنڈے دل سے سنتی ہیں اور کوئی ان سے کتنا ہی برہم ہو یا کسی کاان سے کسی سے کتنا ہی اختلاف ہو وہ ہر کسی کا احترام کرتی ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں امریکی اقدار کیلئے خطرہ اور دھوکے باز قراردیا۔ اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول امریکی فوج اور قوم تباہ حال اور کمزورہیں۔