Saturday, April 20, 2024

امریکا کی شمالی مشرقی ریاستوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری اور بارش

امریکا کی شمالی مشرقی ریاستوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری اور بارش
November 16, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی شمالی مشرقی ریاستوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری اور بارش ہو گئی۔ کئی شہروں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی  سی ، نیو جرسی ،فلاڈیلفیا ، میری لینڈ ،نیو یارک ، اور میساچوسس سمیت کئی ریاستوں میں برفباری اور تیز بارش  نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست الی نوئے میں سات ،ورجینیا میں چھ ، میری لینڈ میں پانچ  اور واشنگٹن میں زیادہ سے زیادہ دو انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں  کیساتھ ساتھ جانور بھی برفباری کا خوب لطف اٹھاتے نظر آئے۔ دوسری جانب سڑک پر پھسلن کے سبب کئی مقامات پر  حادثات میں رونما ہوئے  جب کہ دفاتر اور اسکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی۔ امریکی محکمہ موسمیات نے رواں سال معمول سے زیادہ برف پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔