Friday, May 3, 2024

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سردی کی شدید لہر برقرار

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سردی کی شدید لہر برقرار
January 3, 2018

بوسٹن (92 نیوز) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ بوسٹن شہر میں سردی کے تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں خون جما دینے والی سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میساچوسٹس، نیبراسکا اور ساؤتھ ڈیکوٹا سمیت کئی ریاستوں میں سکول اور دفاتر بند رہے جبکہ کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

شدید سردی کے باعث ریاست نیو جرسی کی ایک آبشار بھی جم گئی۔ بوسٹن شہر میں سو سالہ تاریخ کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بھی مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔