Friday, March 29, 2024

امریکا کی جوہری معاہدے سے علیحدگی،یورپ اور ایران ڈیل بچانے کیلئے متحرک

امریکا کی جوہری معاہدے سے علیحدگی،یورپ اور ایران ڈیل بچانے کیلئے متحرک
May 16, 2018
برسلز ( 92 نیوز)  امریکا کی جوہری معاہدے سے علیحدگی کےبعدیورپ اور ایران ڈیل کوبچانے کیلئے کوشاں ہیں ، ایرانی وزیر خارجہ نے  برسلز میں یورپ کےاعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ، انکا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت رہے ، دوسری جانب امریکانےمعاہدے سے علیحدگی کے بعدایرانی شہریوں پر نئی پابندیاں بھی عائد کردیں۔ جوہری معاہدےکےمستقبل پر بات کرنےکیلئے ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف بیلجیئم کےدارلحکومت برسلز پہنچےجہاں انہوں نے یورپی خارجہ امور کی سیکرٹری فیدریکا موگیرنی  اوراپنے برطانوی، فرانسیسی اورجرمن ہم منصبوں سےملاقات کی۔ برطانوی وزیرخارجہ  بورس جانسن، جرمن وزیرخارجہ مائیکو ہاس اور فرانسیسی وزیر خارجہ جین ییو لی دریان کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعدایرانی وزیرخارجہ نے کہا یورپ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات انتہائی مثبت اورتعمیری رہی ۔ جواد ظریف کے مطابق تمام فریقین نے اس معاہدے پر کام کیلئے رضامندی ظاہرکی ہےاورایرانی عوام کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے حزب اللہ کی مدد کرنے کاالزام لگاتے ہوئےایرانی مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف ،بینک کے عالمی شعبے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی تارزالی اوراراس حبیب کو بلیک لسٹ کردیاہے۔