Monday, May 13, 2024

امریکا کی تائیوان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکا کی تائیوان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترجمان وائٹ ہاؤس
October 23, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس جین پساکی کا کہنا ہے کہ امریکا کی تائیوان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے چین مخالف بیان پر بیجنگ کا غصہ کم کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس کی وضاحتیں آنے لگیں۔

 جین پساکی نے کہا امریکا کی تائیوان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ صدر ہماری پالیسی میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کر رہے۔

گزشتہ روز تقریب میں امریکی صدر نے کہا تھا امریکا چین کے خلاف تائیوان کا دفاع کرے گا۔ جوبائیڈن نے کہا تائیوان کے دفاع کی کمٹمنٹ کر رکھی ہے۔