Monday, May 13, 2024

امریکا کی ایرانی تیل خریدنےوالے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی ‏

امریکا کی ایرانی تیل خریدنےوالے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی ‏
April 23, 2019

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے ایرانی تیل خریدنے والے بھارت جیسے دوست ممالک سمیت دیگر اتحادیوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی جسے ترکی نے مسترد کر دیا۔

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ دو مئی کے بعد ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو امریکا سزا دے گا۔

واشنگٹن مین ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کو بتا دیا ہے کہ اگر بات نہ مانی تو پابندیوں کے لئے تیار ہو جائیں ۔

دوسری جانب ترک وزیر خارجہ مولود جاوش اوغلونے اپنے ردعمل میں کہاہےکہ پڑوسیوں سے تعلقات قائم کرنےکیلئے یک طرفہ پابندی قبول نہیں۔ امریکا  کے فیصلے سےخطے میں امن اور استحکام کوخطرہ ہوگا۔

امریکا  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ ایرانی تیل کی برآمد پرپابندیوں کی وجہ سےپیداہونے والی کمی کو پورا کرنے میں سعودی عرب بھرپور مدد کریگا

امریکا نےگزشتہ سال ایرانی تیل پرلگنے والی پابندیوں کے تحت 8 ممالک کو 6 ماہ کااستثنیٰ دیاتھاجو4 مئی کو ختم  ہوگی۔

ان ممالک میں چین، بھارت،جاپان،جنوبی کوریا،تائیوان، ترکی،اٹلی اور یونان شامل ہیں۔