Thursday, March 28, 2024

امریکا کی افغانستان کے نصف اضلاع پر طالبان کے قبضے کی تصدیق

امریکا کی افغانستان کے نصف اضلاع پر طالبان کے قبضے کی تصدیق
July 22, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے افغانستان کے نصف اضلاع پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کر دی۔

چیئرمین امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے افغانستان کے کل 419 اضلاع میں سے 200 سے زائد طالبان کے زیر قبضہ ہیں۔ گزشتہ ماہ طالبان کے پاس صرف 81 اضلاع تھے۔ طالبان کی حکمت عملی بہتر ثابت ہورہی ہے۔ امریکی فوج غیر سیاسی، ملکی سیاست میں کبھی مداخلت کی نہ آئندہ کریں گے۔