Tuesday, May 14, 2024

امریکا کی 103 سالہ معمر خاتون نے خوشی خوشی کورونا ویکسین کی ڈوز لگوائی

امریکا کی 103 سالہ معمر خاتون نے خوشی خوشی کورونا ویکسین کی ڈوز لگوائی
February 3, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی 103 سالہ معمر خاتون کا جذبہ جوانوں سے بھی جوان نکلا۔ خوشی خوشی کورونا ویکسین کی ڈوز لگوائی۔

موت زندگی کی خود حفاظت کرتی ہے۔ امریکی ریاست اوریگان کی رہائشی 103 سالہ خاتون برنس ہومین اس کی زندہ مثال ہیں۔ برنس ہومین 1917 میں پیدا ہوئیں۔ 1918 میں سپینش فلو نے تباہی مچائی اور لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گے۔ برنس ہومین اس وقت ایک سال کی تھیں  جب انہوں نے جان لیوا سپینش فلو وائرس کو شکست دی۔

ایک صدی گزرنے کے بعد کورونا وائرس کی وبا میں  برنس ہومین  جذبے اور مصمم ارادے کے ساتھ بلند حوصلے کی مثال بن گئیں اور انہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

برنس ہومین نے اس موقع پر ایک صدی قبل آنے والی وبا کے بارے میں بتایا کہ انہیں سپینش فلو ہوا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اس کا ایک رات زندہ رہنا بھی ممکن نہیں لیکن میں نے صبح کا سورج دیکھا۔

برنس ہومین کی بہن 102 اور بھائی 99 سال تک زندہ رہے۔ جب وہ کورونا کی دوسری ڈوز لگوائیں گئیں ان کی عمر 104 سال ہوچکی ہو گی۔

اپنی صحت کا راز بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ ذہنی اور جسمانی ورزش کرتی ہیں۔ برنس ہومین کا کورونا وائرس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خطرناک  بیماری ہے۔

اگر جینے کی چاہ ہو تو انسان بڑی سے بڑی مصیبت اوربیماری کو بھی مات دے سکتا ہے۔ برنس ہومین اس کی زندہ مثال ہیں اور خوف میں مبتلا دنیا کے لئے ایک امید کی کرن بن چکی ہیں۔