Friday, May 10, 2024

امریکا کوافغانستان سے انخلا سے قبل سیاسی تصفیہ کرنا چاہئے، وزیراعظم عمران خان

امریکا کوافغانستان سے انخلا سے قبل سیاسی تصفیہ کرنا چاہئے، وزیراعظم عمران خان
June 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کوافغانستان سے انخلا سے قبل سیاسی تصفیہ کرنا چاہئے۔

غیر ملکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں افغان طالبان کا ترجمان نہیں، افغانستان میں کارروائی کیلئے امریکا کو اڈے ہرگزنہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امن پسند ہیں محاذ آرائی نہیں چاہتے، پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملکی دفاع کیلئے ہے، ہم کسی بھی کشیدگی کا حصہ نہیں بنیں گے، یورپ میں مسئلہ کشمیر پر بات نہ کرنا منافقت ہے، مقبوضہ کشمیرمیں 90لاکھ افرادکھلی جیل میں قید ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا افغان جنگ میں 70 ہزارسےزائد پاکستانی شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے جوبائیڈن صدر بنے ہیں میری ان سے بات نہیں ہوئی، عمران خان خانہ جنگی ہوئی تو افغانستان کے بعد سب سے زیادہ متاثرپاکستان ہوگا، سی آئی اے چیف نے پاکستان کا دورہ کیا لیکن میں نے ان سے ملاقات نہیں کی، آئی ایس آئی چیف اور امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کی ملاقات  ہوئی، عمران خان 9/11 کے بعد خفیہ ایجنسیوں کے درمیان مسلسل روابط قائم رہے ہیں۔