Thursday, April 25, 2024

امریکا کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں منہ کی کھانا پڑ گئی

امریکا کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں منہ کی کھانا پڑ گئی
January 6, 2018

نیو یارک (92 نیوز) امریکا کو ایران کیخلاف بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں منہ کی کھانا پڑ گئی۔ روس نے مخالفت کی تو فرانس نے بھی امریکی اقدام کو غیر ضروری قرار دیا۔
روس کی مخالفت کے باوجود امریکی تجویز پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایران کی مظاہروں کی موجودہ صورتحال پر بحث کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ ایران میں مظاہرے عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرہ نہیں ہیں۔ ہمیں اس بحران کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
ادھر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے بھی امریکا کو کھری کھری سنائیں اور کہا کہ ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں کہ ایران میں جاری ان مظاہروں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ امریکا اپنے ذاتی مقاصد کیلئے اقوام متحدہ کا استعمال کر رہا ہے۔ عالمی ادارے کا یہ غلط استعمال روکا جانا چاہیئے۔