Thursday, April 25, 2024

امریکا، کرسمس کی صبح گاڑی میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

امریکا، کرسمس کی صبح گاڑی میں دھماکہ، 3 افراد زخمی
December 26, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں کرسمس کی صبح گاڑی میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ امریکی شہر نیشویل میں ہوا جب کہ پولیس واقعے کو ’سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے رہی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں زخمی تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس ترجمان ڈان آرون کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدا میں سیاحوں کے علاقے میں ’گولیاں چلنے‘ کی ایمرجنسی کال پر رسپانڈ کیا، تاہم موقعے پر موجود مشکوک گاڑی کی وجہ سے پولیس نے بم سکواڈ کو طلب کر لیا جو راستے میں ہی تھا جب گاڑی میں دھماکہ ہو گیا۔