Friday, April 19, 2024

امریکا کا ہائیپر سونک میزائل کا تجربہ ناکام

امریکا کا ہائیپر سونک میزائل کا تجربہ ناکام
October 22, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کا ہائیپر سونک میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا۔

پینٹاگون نے چین اور روس کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شکست تسلیم کر لی۔ حکام کے مطابق ہائپر سونک اسپیڈ کے لیے استعمال ہونے والا بوسٹر اسٹیک ناکام ہو گیا۔ پروجیکٹائل ہائپر سونک گلائیڈ باڈی کا ٹیسٹ آگے نہیں بڑھ سکا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میزائل تجربہ رواں برس اپریل میں کیا گیا تھا۔ حکام نے الاسکا اسپیس پورٹ کمپلیکس میں ٹیسٹ کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ چین اور روس کے کامیاب تجربے کے بعد امریکا نے   ناکامی کا جائزہ  لینے کا فیصلہ کیا۔