Friday, April 26, 2024

امریکا کا کابل میں ڈرون حملے پر غلطی کا اعتراف

امریکا کا کابل میں ڈرون حملے پر غلطی کا اعتراف
September 18, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے کابل میں ڈرون حملے پر غلطی کا اعتراف کر لیا اور معافی مانگ لی۔

سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل کینیتھ میکنزی کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کابل میں کیا گیا ڈرون حملہ المناک غلطی تھی۔ ڈرون حملہ ہماری بڑی غلطی تھی، اس پر معذرت خواہ ہیں۔ حملے میں داعش کو نشانہ بنایا تھا لیکن غلطی سے عام شہری ہلاک ہو گئے۔

کابل میں 29 اگست کو ڈرون حملے میں سات بچوں سمیت دس شہری ہلاک ہوئے تھے ۔ حملے میں امریکی این جی او کا ایک کارکن اور عام شہری نشانہ بنے تھے۔ امریکا نے حملے کو داعش کے خلاف کامیاب کارروائی قرار دیا تھا۔