Friday, April 26, 2024

امریکا کا ڈیلٹا وائرس کے باعث سفری پابندیاں ختم نہ کرنے کا اعلان

امریکا کا ڈیلٹا وائرس کے باعث سفری پابندیاں ختم نہ کرنے کا اعلان
July 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے ڈیلٹا وائرس کے باعث سفری پابندیاں ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

کورونا وائرس کی سب سے مہلک قسم ڈیلٹا نے دنیا بھر میں تباہی پھیلانا شروع کر دی۔ 124 ممالک اس کی لپیٹ میں آگئے۔ امریکا نے ڈیلٹا کے باعث سفری پابندیاں ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پابندی برقرار رکھنے کی وجہ کیسز میں مسلسل اضافہ ہے۔ موجودہ پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق اگر اس وائرس کے پھیلاؤ کو نہ روکا گیا تو چند ہفتوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے جتنے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں ان میں 83 فیصد مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ تیز ہو گیا ہے۔ میلبرن اور ایڈیلیڈ میں کورونا لاک ڈاؤن رواں ہفتے ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

ملائیشیا میں یکم اگست کو ختم ہونے والی ہنگامی صورتحال میں مزید توسیع نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث جنوری سے ہنگامی صورتحال نافذ تھی۔