Saturday, April 20, 2024

امریکا کا ڈبلیو ایچ او کی کورونا ویکسین تیار اور فراہم کرنیکا حصہ بننے سے انکار

امریکا کا ڈبلیو ایچ او کی کورونا ویکسین تیار اور فراہم کرنیکا حصہ بننے سے انکار
September 2, 2020

جنیوا ( 92 نیوز) امریکا نے عالمی ادارہ صحت کی کورونا وائرس کی ویکسین تیار اور فراہم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا کی ویکسینز کی مشترکہ تیاری اور ہر ملک کو ضرورت کے مطابق ویکسین کی فراہمی کیلئے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا تھا، جس کیلئے کم و بیش 170 ممالک مثبت بات چیت کر رہے ہیں ، تاہم امریکا نے ان کوششوں کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا مہلک وائرس کو شکست دینے کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون جاری رکھے گا، تاہم وہ کرپٹ عالمی ادارہ صحت اور چین کے زیراثر بین الاقوامی تنظیموں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنے گا۔